جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

این اے 249:کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن

تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 249 پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔

این اے 249 پر تحریک انصاف کے حنید لاکھانی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں، آزاد امیدوار زنیرہ رحمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

عام لوگ اتحاد پارٹی کےرحمت اللہ وزیر نے بھی این اے 249 پر کاغذات جمع کرادیے ہیں، اس نشست پر مجموعی طور پر 11امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اب تک جمع ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 249پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بھی اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں اور جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے جانب سے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو الیکشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے اس حلقے میں کام کروائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.