ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست پرڈیڈ لاک

 ‎سینیٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جی ڈی اے اتحاد کے باوجود  ‎ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‎دو روز قبل دونوں پارٹیوں کے ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ  دونوں جماعتوں کا پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر اتفاق ہوا تھا۔

ظہور آغا کی بنی گالہ میں دھرنے پر شوکاز کے ساتھ بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سینیٹ نشستوں پر مزید مذاکرات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ‎ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں کا مسئلہ ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے ساتھ دو گھنٹے مذاکرات ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.