بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ 43میڈیکل کالجزکے 5ہزار 955 امیدواروں نےامتحان میں شرکت کی، 4ہزار960 امیدوار کامیاب جبکہ 975 امیدوار فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب83.57 فیصد رہا۔

امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کو…

نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان کے زوہیب امجد نے539نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، راشد لطیف میڈیکل کالج لاہورکی شفق فاطمہ نے535 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کی رابعہ تنویرنے533 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران مملکت میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کو بہترین لیڈر شپ کے اعزاز سے نوازا اور تعریفی سند پیش کی۔

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی ثنا مرتضی نے بھی533 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان یوایچ ایس کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے،فائنل ایئرایم بی بی ایس کارزلٹ مئی کےآخر تک جاری کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.