جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ایل این جی ریفرنس میں سماعت کل تک ملتوی

ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزم سعید احمد کے وکیل نے نیب کے گواہ ڈائریکٹر پیٹرولیم عبدالرشید جوکھیو پر جرح کی جو کل بھی جاری رہے گی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہدخاقان عباسی نے بتایاکہ ان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کا کورونا ٹیسٹ ابھی تک منفی نہیں آیا، جج احتساب عدالت نے کہا آپ سے کہا تھا بیرسٹر صاحب سے کہیں کسی معاون کو پیش ہونے کا کہیں، معاون وکیل کی موجودگی میں کم از کم نئے گواہ کا بیان تو ریکارڈ ہو جائے، آپ لوگ ایسے کریں گے تو روزانہ سماعت کرنا ہو گی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے، کل بھی مولانا نے کہا کہ پی پی اپنا راستہ درست کرے۔

جج نے کہاکہ آپ کے وکیل بھی موجود نہیں تو پھر آپ کی موجودگی میں ہی گواہ کا بیان قلمبند ہو گا، آپ بیرسٹر صاحب سے کہیں وہ یہاں کوئی نمائندہ مقرر کریں۔

اس پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں باہر جا کر فون پر رابطہ کرنا چاہتا ہوں ،عدالت نے شاہد خاقان کو وکیل سے رابطے کی مہلت دے دی۔

ملزم سعید احمد کے وکیل نے نیب کے دوسرے گواہ عبدالرشید جوکھیو پر جرح کی جس کے بعد سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.