ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں ساؤتھمپٹن نے اے ایف سی بورن ماؤتھ کو تین گول سے ہرادیا جبکہ مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔
ایف اے کپ کے چھٹے راؤنڈ میں ایورٹن اور مانچسٹر سٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا جبکہ میچ کے 84ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کو برتری ملی۔
پہلے گول کے صرف چھ منٹ بعد De Bruyne نے برتری ڈبل کردی اور دو گول کی فتح کے ساتھ مانچسٹر سٹی نے مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایک اور میچ میں ساؤتھمپٹن نے اے ایف سی بورن ماؤتھ کو آؤٹ کلاس کردیا، ساؤتھمپٹن نے پہلے ہی ہاف میں حریف ٹیم پر دو گول داغ دیے۔
دوسرے ہاف میں ریڈمنڈ نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول بنایا اور 0-3 کی جیت کے ساتھ ساؤتھمپٹن کو سیمی فائنل میں پہنچادیا۔
Comments are closed.