
ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن کا مسئلہ تھا، جسے حل کرلیا گیا۔
منگل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنا فون ہیک ہونے کی شکایت کی تھی۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.