بدھ9؍شعبان المعظم 1442ھ24؍مارچ 2021ء

ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا تو ایونٹ کامیاب ہوسکے گا،ندیم عمر

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کورونا وائرس ایس او پیز سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں بائیو سیکور ببل کتنا سخت ہے، یقین نہیں۔

ندیم عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 ایونٹ کو کامیاب کروانے کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا تو ہی ایونٹ کامیاب ہوسکے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو بائیو سیکیور ببل توڑنے والے کھلاڑی وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کی اپیل منظور کرلی ہے۔

ندیم عمر نے کہا ہے کہ  کھلاڑی کے لیے بھی اچھا ہے کہ وہ خود سختی سے عمل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، سری لنکن پریمیئرلیگ کا بائیو سیکور ببل بہت سخت تھا، سری لنکن پریمیئرلیگ میں ہر وقت اسپرے ہوتا رہتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.