جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اکتوبر میں 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک میں اکتوبر میں 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 12.38 کروڑ ڈالر جبکہ اس عرصے میں سرکاری شعبے میں 29 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں 53 کروڑ 88 لاکھ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جولائی سے اکتوبر کے دوران نجی شعبے میں 53.56 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اس عرصے کے دوران نجی شعبے میں 4 ماہ میں 52.47 کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

ایس بی پی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 1.09 کروڑ ڈالر اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے سرمایہ کاری ہوئی، چار مہینوں میں ملکی سرکاری شعبے میں 3.2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ کی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 17.8 فیصد زائد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.