پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سینیٹ میں واضح اکثریت ہے، پی ٹی آئی والوں نے سینیٹ میں منڈی لگائی ہوئی ہے۔
شیری رحمان نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں ملے تو پی ٹی آئی کو بتانا ہوگا کونسی منڈی لگائی۔
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی قومی اسمبلی میں شکست کے بعد ٹانگیں ہل گئی ہیں، اگر گیلانی کو ووٹ نہیں ملے تو اس کا مطلب ہوگا ڈاکا ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے نمبر چھینے گئے تو اپوزیشن نکلے گی۔
Comments are closed.