بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن نے جو دستاویز مانگی تھی وہ فراہم کر دی گئی ہیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے جو دستاویز مانگی تھیں وہ فراہم کر دی گئی ہیں، جو عدالت ہمیں ڈیمانڈ کرے گی، عدالت کو فراہم کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ اپوزیشن نے جو دستاویز مانگی تھی وہ فراہم کر دی گئی ہیں، تاہم  سیل چیزیں ویسے نہیں دے سکتے، صرف عدالت کو فراہم کریں گے۔

 چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عدالت جانا ان کا حق ہے، مگر ایوان کی کارروائی چینلج نہیں ہو سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.