آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کورونا وائرس سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 اپریل سے لوگوں کو کاؤنٹیز میں 20 کلومیٹر کے اندر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
ڈبلن میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ 12 اپریل سے تعمیراتی شعبہ، اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنھیں ویکسین کی مکمل خوراک دی جاچکی وہ ایک دوسرے سے گھروں میں مل سکیں گے۔ 19 اپریل سے ہائی پرفامنس ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ جبکہ 26 اپریل سے 18 سال سے کم عمر کھلاڑی آؤٹ ڈور ٹریننگ کرسکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ 26 اپریل سے گالف کورس، ٹینس کورٹ، چڑیا گھر، اور والڈ لائف پارک کھول دیے جائیں گے۔ 26 اپریل سے 25 افراد جنازے میں شرکت کرسکیں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جون تک تمام کاروبار اور بےروزگاروں کی امداد جاری رکھے گی۔ جون میں ہوٹل، گیسٹ ہاوسز کھولنے پر غور کررہے ہیں۔
Comments are closed.