جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

آلودگی: کراچی 10 ویں، لاہور 18 ویں نمبر پر

کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج صبح 9 بجے 10 ویں نمبر پر جبکہ لاہور 18 ویں نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 9 بجے کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 165 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے اٹھارہویں نمبر پر چلا گیا جہاں کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 151 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔

آلودگی کے لحاظ سے آج بھارتی شہر کولکتہ پہلے، منگولیا کا شہر اولانبٹار دوسرے، نیپال کا شہر کٹھمنڈو تیسرے نمبر پر ہے۔

آلودگی میں بنگلا دیش کا درالحکومت ڈھاکا چوتھے اور بھارتی شہر ممبئی پانچویں نمبر پر رہا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.