ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

آغا علی کا نیا روپ، پہچاننا مشکل ہو گیا

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نئے روپ میں پہچانے نہیں جا رہے۔

آغا علی آج کل اپنے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں مگر اس مصروفیت کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ بھی مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر آغا علی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نیا روپ دھارتے نظر آرہے ہیں، آغا علی کے اس نئے روپ نے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

آغا علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں میک اپ آرٹسٹ ایک مذہبی بزرگ کے کردار کا روپ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آغا علی کی جانب سے ایک انسٹا گرام پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے نئے کردار کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا، ’کچھ بہت خاص بہت جلد آ رہا ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.