ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں تماشائیوں کا داخلہ 5 روز کیلئے بند کردیا گیا، کل سے میچز کے دوران فینز نہیں ہوں گے۔
ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکٹوریہ گورنمنٹ نے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد 5 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس کے سبب آئندہ 5 روز تک تماشائیوں کا داخلہ بند رہے گا۔
ٹینس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے مقابلے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ اس دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق کل سے ہونے والے میچز کے دوران فینز نہیں ہوں گے۔
ٹینس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ شائقین کو ٹکٹ مکمل طور پر ری فنڈ کئے جائیں گے، اس کے لیے طریقہ کار کا اعلان جلد کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ٹیمیں 15فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت پاکستان کا مقدر بنی ہے۔
محمد رضوان نے 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی اور 104 رنز پر ناقابلِ شکست رہے
لاہور جمخانہ کلب میں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔
قومی ٹیم نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سنچری بنانے کے ساتھ ہی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
پاکستان کی مقبول ترین ’چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی‘ کے پہلے دن کوالیفائنگ راؤنڈ میں 115 ڈرائیورز ٹریک پر روانہ ہوئے۔
سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں
آسٹریلین اوپن میں پہلا بڑا اپ سیٹ دفاعی چیمپئن امریکا کی صوفیہ کینن، ایسٹونیا کی کایا کینیپی کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے جس کے لئے پی سی بی نے کووڈ ایس او پیز تیار کرلئے ہیں جو منظوری کے لئے وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع ہوگئی ہے، ای ٹکٹنگ سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کروانا شروع کردی ہے۔
مکس مارشل آرٹس کے کھلاڑی احمد مجتبی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات میں کہا کہ حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں۔
Comments are closed.