آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے پر معافی مانگی ہے۔
خاتو کا کہنا ہے کہ اسے ایک نامعلوم شخص نے ملک کی پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے حکومت کے دفاتر کے کام کرنے کے نظام کی تحقیقات کا بھی وعدہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ 2019 میں وزیر دفاع لِنڈا رینلڈز کے آفس میں ایک شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جو وزیر اعظم کی سیاسی جماعت لبرل پارٹی کے لیے بھی کام کرتا تھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اپریل 2019 میں پولیس سے بات کی لیکن باضابطہ طور پر شکایت درج نہیں کروائی تھی کیونکہ اسے اپنے کیریئر کی فکر تھی۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان سے ایک شکایت کنندہ نے اپریل 2019 میں بات کی تھی لیکن باقاعدہ شکایت سے منع کیا تھا۔
Comments are closed.