
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی درخواستوں سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔
انہوں نے ہدایت میں کہا کہ امیدواران درخواستیں صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کریں۔
فرحت اللّٰہ بابر نے مزید کہا کہ پارٹی امیدوار درخواست کے ساتھ 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کریں۔
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نے ہدایات میں یہ بھی کہا کہ درخوستیں 5 اپریل تک زرداری ہاؤس اسلام آباد یا بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر پہنچ جائیں۔
Comments are closed.