farm girl hookup pregnant hookup 2010 free hookup apps casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرٹیکل 63A کی تشریح پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست دائر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کے معاملے میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرِ ثانی کے لیے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ بار کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کے پیرا گراف پر نظرِ ثانی کر کے رائے واپس لی جائے۔

اپوزیشن نے 8 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کی منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلافِ آئین ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے، آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔

سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.