جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات آرمی چیف نے سربراہ پاک فضائیہ کی قوم کے لیے خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایئر چیف کی متحرک قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم معاونت کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی کوششوں اور قیادت کی وجہ سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔

اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.