بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج گھر والوں کو کھلائیں چٹ پٹے چکن پکوڑے

رمضان کے دوران روایتی پکوڑے تو ہر روز ہی دسترخواں  پر سجتے ہیں مگر آج بنائیں جھٹ پٹ تیار ہو جانے والے چٹ پٹے چکن پکوڑے۔

چکن پکوڑے بنانے کے لیے درکار اجزا:

بون لیس چکن آدھا کلو، بیسن چار کھانے کے چمچے، لیمن جوس دو کھانے کے چمچے، چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچے، مَسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچے، اجوائن آدھا چائے کا چمچہ، نمک ایک چائے کا چمچہ، چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ۔

چٹ پٹے چکن بنانے کی ترکیب:

چکن کو لیمن جوس، مَسٹرڈ پیسٹ، کٹی لال مرچ، اجوائن، نمک اور زیرہ لگا کر اچھی طرح مکس کریں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ 

پھر مصالحہ لگے چکن میں بیسن اور چاول کا آٹا ڈال کر مکس کریں اور ضرورت سمجھیں تو تھوڑا سا پانی بھی شامل کرلیں۔ 

کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن کے ٹکڑوں کو ہلکے براؤن اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔ 

جب کھانے کے لیے پیش کریں تو ساتھ میں چاٹ مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔

مزید مذیدار ریسیپز کے لیے وزٹ کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/2

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.