ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 812 نئے مریضوں کی تشخیص، چار انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 812 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 563 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11031 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 812 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا7.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 3996 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 2725780 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 247248 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 563 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 224664 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسوقت 18588 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے  17751 گھروں میں قرنطینہ ہیں، 14 آئسولیشن سینٹرز اور 823 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 768 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ812 نئے کیسز میں سے 544 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی میں 169، ضلع جنوبی میں 141، کورنگی میں 81، ضلع وسطی میں 73، ملیر میں 43 اور ضلع غربی میں 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد میں 101، ٹنڈوالہیار میں 25 ، میرپورخاص میں 24، سجاول میں 22، بدین میں 20، ٹھٹھہ میں 12، قمبر میں 7، لاڑکانہ میں 6، عمرکوٹ اور دادو میں 5 – 5 ، جیکب آباد اور شکارپور میں 4 – 4، سکھر، خیرپور اور نوشہروفیروز میں 3 – 3، نوابشاہ میں 2، کشمور اور گھوٹکی میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو تحفظ دے سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.