بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 653 نئے مریضوں کی تشخیص، 8 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 12982 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جبکہ کراچی کے اضلاع ملیر سے 39، کورنگی 15 اور ضلع غربی سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

ان کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع سے حیدرآباد 76، سکھر 17، قمبر اور شہید بے نظیر آباد 15۔ 15، نوشہرو فیروز 13، بدین اور لاڑکانہ 12۔ 12، شکارپور 11، گھوٹکی سانگھڑ اور کشمور10۔10، جامشورو 4 اور جیکب آباد سے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.