پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

اِنکی وڈیو ہے، جس کی گند ہے اسکے منہ پر ملیں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ویڈیو تو ان کے اپنے لوگوں کی ہے جو گند ان کی اپنی ہے اپنے منہ پر ملیں، ہمارا دامن صاف ہے۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے انہیں کرپٹ قرار دیا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا وزیراعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جو صورتحال اچھی نہیں ہے قوم کے سامنے سرینڈر ہوگا، کسی سیاسی جماعت کے سامنے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے، یہ ماحول پیدا ہوگا تو کوئی مشکلات نہیں ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.