قومی احتساب بیورو (نیب ) نے اومنی گروپ کے لاہور میں ماڈل ٹاؤن بلاک سی میں پلاٹ نمبر 86 اور 97 منجمد کردیے۔
نیب نے فیصلے کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یہ دونوں بے نامی پلاٹس سندھ بینک سے فراڈ قرض کے لیے گروی رکھوائے گئے تھے۔
نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ عبدالغنی مجید نے بے نامی کمپنی کے نام پر 300 ملین روپےکا قرض لیا تھا۔
احتساب عدالت میں نیب کی درخواست پر 29 مارچ کو سماعت ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.