بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اورنگی کے مکینوں کو مکان کے بدلے مکان ملنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نالے کے متاثرین ٹیکس ادا کرتے ہیں انہیں مکان کے بدلے مکان ملنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، اورنگی کے نالے پر رہنے والے بھی ٹیکس دیتے ہیں، اگر حکام سہولت نہیں دے سکتے تو چھت کیوں چھینی جارہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ متاثرین کو مکان کے بدلے مکان فراہم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کی طرح اورنگی نالے کے متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.