
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، دھماکا کرنے والا دہشتگرد خود بھی زخمی ہوا تھا۔
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد موٹرسائیکل کھڑی کر کے موبائل مارکیٹ میں چلا گیا تھا، موبائل مارکیٹ سے ہی دہشتگرد نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا اورخود بھی زخمی ہوا۔
حکام کے مطابق دہشتگرد دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد لفٹ لے کر فرار ہوا، اورنگی ٹاؤن 5 نمبر پر ہی دہشت گرد نے ایک موٹرسائیکل سوار سے لفٹ لی۔
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد لفٹ لے کر فقیر کالونی کی جانب گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا، زخمی دہشتگرد کسی بھی اسپتال میں علاج کروانے نہیں گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے مزید سی سی ٹی وی ویڈیوحاصل کر لیں۔
Comments are closed.