ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

انگلینڈ کے کم عمر ترین، مسلم کھلاڑی کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

لیگ اسپنر ریحان احمد انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 710ویں کھلاڑی ہیں۔

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دی۔

ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دیتے وقت ان کے والد نعیم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے بیٹے کو ٹیسٹ کیپ دینے کی تقریب میں والد نعیم کو شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، فہیم اشرف، نعمان علی، محمد وسیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

زیک کرولی، بین ڈیکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، بین فوکس، ریحان احمد، اولی رابنسن، مارک ووڈ اور جیک لیچ پلیئنگ ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.