جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

انڈونیشیا میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال، امدادی کارروائیاں جاری

انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دارالحکومت جکارتا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریا کے  کنارے رہنے والے لوگوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ اور سیلابی پانی  انکے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

بارش اور سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ریسکیو اہلکار پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.