بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈونیشیا میں اسکارف پہننے کی پابندی ختم

انڈونیشیا میں ملک بھر کے اسکولوں میں طالبات کے لیے اسکارف پہننے کی پابندی کو اُٹھالیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر تعلیم ندیم مکرم نے اسکارف پہننے کی لازمی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کی سرکاری گرانٹ کم کردی جائے گی۔ لباس ذاتی انتخاب ہے جس پر اسکول دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

اسکارف پہننے کی پابندی کو ہٹانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مغربی سماترا کے پڈانگ شہر میں مسیحی طالبہ کو اسکارف پہننے پر مجبور کیا گیا۔

مسیحی طالبہ کے والدین نے اس سلسلے میں اسکول کے عہدیدار سے ملاقات کی اور ویڈیو ریکارڈ کرکے وائرل کردی جس میں اسکول انتظامیہ مسیحی ہونے کے باوجود اسکارف پہن کر آنے پر بضد تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول نے معذرت کرلی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جس کے بعد اسکارف پہننے کی پابندی کو ہٹالیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.