بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزیوں پر جرمانے

سندھ میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے 50 ہزار سے زائد روپے کے جرمانے عائد کردیے۔

وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی، سکھر، لاڑکانہ، بدین، شکارپور، نوابشاہ،خیرپور میں 15 مسافر گاڑیاں تحویل میں لیں،تحویل میں لی گئی مسافر گاڑیوں پر 50 ہزارسےزائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ صوبے بھرمیں پابندی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.