پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوگیا

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو روپے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45 پیسے بڑھی ہے، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 27 پیسے ہے۔

ملک میں 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے کے بعد 159 روپے 50 پیسے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.