جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 4 پیسے کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مبادلہ مارکیٹ ڈالر کی اختتامی قیمت 157 روپے 8 پیسے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 35 پیسے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.