جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

انشاءاللّہ! آج کا دن تحریک انصاف کا ہوگا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج این اے 249 کے الیکشن کی جیت پاکستان تحریک انصاف کے نام ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں  این اے 249 کے انتخابات کے سلسلے میں کیے گئے تمام سروے بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔‘

فواد چوہدری نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللّہ! آج کا دن تحریک انصاف کا دن ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، ضیاء کالونی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 256 میں آج صبح پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔

این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پورے حلقے میں صبح سے ہی گہما گہمی نظر آ رہی ہے۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ضیاء کالونی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 256 میں پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔

مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں، ماسک اور شناختی کارڈ نہ ہونے پر بعض ووٹرز کو واپس بھیج دیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے مفتاح اسمٰعیل، تحریکِ انصاف کے امجد آفریدی، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم کے حافظ مرسلین، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل مقابلے میں شامل ہیں۔

حلقے میں 18 آزاد امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 30 امیدوار ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.