بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انسانی تاریخ کی سب سے بہترین انڈے پر کی گئی نقاشی

ویتنام کے درالحکومت ہنوئی سے تعلق رکھنے والی نگوین ہنگ کونگ مرغی کے انڈوں پر کی جانے والی پیچیدہ نقاشی کےباعث ایک دہائی سے خاصی مشہور ہیں لیکن آرٹسٹ کا حالیہ پراجیکٹ ان کی زندگی کا سب سے متاثر کن پراجیکٹ تسلیم کیا جارہا ہے۔

مبینہ طور پر 30 سالہ آرٹسٹ نے اپنی زندگی کے آخری تین سال انڈے پر محتاط انداز میں دسیوں ہزار (45 ہزار863)سوراخوں کے ذریعے ترتیب دی جانے والی نقاشی میں گزارے جن میں سے کچھ کا قطر 0.2ایم ایم ہے ۔

انڈے کی یہی خاصیت اس شاہکار کو انسانی تاریخ کی سب سے بہترین انڈے پر کی گئی نقاشی ہے۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ کے مطابق انھیں انڈے پر ہزاروں سوراخ کے ذریعے نقاشی کا خیال ایک ترک آرٹسٹ مسٹر حامت ہریان کے ورلڈ ریکارڈ کو دیکھ کر آیا جنھوں نے چند سال قبل ایک مرغی کے انڈے پر تقریباً12000 کے قریب سوراخوں کی مدد سے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا ۔

جس کے بعد نگوین ہنگ کونگ نے شتر مرغ کے انڈے پر 45 ہزار863 سوراخ کرکے یہ شاہکار 3 سال میں تیار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.