بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امیر جماعت اسلامی کا حکومت سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح موجودہ حکومت نے بھی گوانتاناموبے جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ گوانتاناموبے جیل میں 700 سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے پچھلے 5، 6 سالوں میں کوئی خبر نہ آئی۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ 18 سال ہوگئے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی قید میں پڑی ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی ظلم کے باعث نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا سے ڈاکٹر عافیہ کے متعلق بات کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.