اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپائروں کے باوجود امریکا کے غلاموں کو ہم شکست دیں گے، امپائر ساتھ ہونے کے باوجود چوروں کو شکست دینی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ صرف امپائر کو ساتھ ملاکر الیکشن جیت سکتےہیں، آئی جی پنجاب کو کہتاہوں کہ آپ کو قانون کے مطابق چلناہے، آپ قانون کے مطابق نہیں چلے تو لوگ آپ کو معاف نہیں کریں گے،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوٹے کسی صورت اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے ،موجودہ حکومت ناجائزاورامپورٹڈہےچوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،تنخواہ دار طبقے پر حکومت نے ٹیکس لگایا ہے، عوام کا مہنگائی کی وجہ سے جینا محال ہوگیا ہے۔
Comments are closed.