free hookup sites usa connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup arduino led hookups pregnant hookup galaxy s10 stereo hookup daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنرل باجوہ کی اہلیہ کے ساتھ دبئی میں پرویز مشرف کی عیادت

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سابق آرمی چیف اور سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی عیادت کی-

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ معالجین بھی تھے جب کہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے بڑی خوشی سے آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں نے کچھ وقت پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گزارا جبکہ ڈاکٹروں نے 78 سالہ پرویز مشرف کا معائنہ کیا، جنہیں 2018 میں متحدہ عرب امارات میں امائلائیڈوسسں نامی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی تھی-

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ابھی تک انہیں پاکستان واپس لانے کا ذہن نہیں بنایا ہے اور رواں ہفتے کے شروع میں خاندان نے پاکستان میں مناسب علاج کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 21 جون کو پرویز مشرف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلخانہ کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ اس وقت پاکستان میں پرویز مشرف کے لیے دستیاب طبی وسائل موجود نہیں ہیں۔

You might also like

Comments are closed.