اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

امن مشقیں غیر روایتی خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہونگی، ریئر ایڈمرل نوید

کمانڈر فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ امن مشقیں غیر روایتی خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہونگی۔ تین ممالک میں مقابلے کی فضا کے باوجود امن مشقوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

2007 سے شروع ہونے والی امن مشقوں کا ساتواں فیز 11 فروری سے 16 فروری تک جاری رہے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ اس بار امن مشقوں میں روس شرکت کررہا ہے، جبکہ عرب ممالک، امریکہ اور چین سمیت پینتالیس ممالک امن مشق کا حصہ ہیں۔

کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی احکامات کے مطابق ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبلائزیشن ورلڈ اکنامی سمیت تجارتی سرگرمیوں کے لیے سمندری  راستوں کی حفاظت اہم ہیں جس میں باہمی اشتراک اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔

11 سے 16 فروری تک جاری رہنے والی امن مشقوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلا حصہ ہاربر پر ہوگا، جبکہ کلچرل تقریبات کے ساتھ میری ٹائم سے متعلق عالمی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

کمانڈر فلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.