بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں افسر پاکستان انفارمیشن سروس کا کورونا سے انتقال

امریکا میں پاکستان انفارمیشن سروس کے افسر اور سابق پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ انتقال کر گئے۔

ندیم ہوتیانہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم ہوتیانہ 10 روز پہلے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، وہ بیماری کے دوران ہی آج انتقال کر گئے۔

ندیم ہوتیانہ 2001 سے سول سروس آف پاکستان سے وابستہ تھے، ندیم ہوتیانہ کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

ندیم ہوتیانہ گزشتہ کئی مدت سے واشنگٹن ڈی سی میں قیام پذیر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.