اتوار4؍شوال المکرم 1442ھ 16؍مئی2021ء

امریکا:حکومت مخالف انتہا پسندوں کی دہشتگردی کا خدشہ

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے امریکا بھر میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشہ ظاہر کردیا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب عہدیداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کئے جا سکتے ہیں۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ حملوں کا خدشہ آئندہ کئی ہفتوں تک بر قرار رہ سکتا ہے، تاہم ان کے پاس کسی مخصوص یا ٹھوس منصوبے کی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے پہلے پینٹا گون نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں بلائے گئے ہزاروں نیشنل گارڈز مارچ تک دارالحکومت میں موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.