اتوار13؍شعبان المعظم 1442ھ 28؍مارچ2021ء

امارات میں آج 2730 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص، 9 کا انتقال، وزارت صحت

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے یکم فروری تک کورونا وائرس کی  صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 27 ہزار 572 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 730 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 339 ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا۔ اس طرح ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 859 ہوگئی۔ 

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 452 مریض صحتیاب ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 410 ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.