بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعجاز چوہدری نے سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کر دی

حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری سے صحافی  کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پرویز خٹک نے قران اٹھانے کا کہا تو کیا بہت سارے سینیٹرز ناراض ہوئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ  نہیں کوئی ناراض نہیں ہوا، یہ ایسا کوئی متنازعہ مسئلہ نہیں ہے۔

سینیٹ کے 48 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے والوں میں پی ٹی آئی کے 19، پیپلز پارٹی کے8 ، جے یو آئی ف کے 3، مسلم لیگ نون کے 5 سینیٹر کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں۔

 حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری سے مزید سوالوں کے دوران پوچھا گیا کہ کیا سارے حکومتی سینیٹرز نے قرآن اٹھایا تھا؟  آپ ووٹ قرآن پاک پر حلف لے کر دلوا رہے ہیں؟

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے…

جس پر اعجاز چوہدری کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جس جس کی دلچسپی تھی انہوں نے قرآن اٹھا لیا تھا، جنہوں نے حلف لینا تھا، لے لیا جنہوں نے نہیں لینا تھا، نہیں لیا۔

جس پر صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جنہوں نے حلف نہیں لیا وہ کیا آپ کو ہی ووٹ دیں گے جس کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ لازماً ہمیں ووٹ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.