بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اظہر علی کی بابر اعظم کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد ی ہے۔

اظہر علی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ماشااللّٰہ، مبارک ہو بابر اعظم۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت نے  ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 56 اننگز میں تیز ترین دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.