بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال میں ہم نے کئی اقدامات کیے، اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔

شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔

انہوں  نے کہا کہ آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں،24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے، اجلاس میں جائزہ لیں گے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔

بعد ازاں شفقت محمودنے ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پریشر ڈالتاہے لیکن پھر بھی تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے، اس وقت کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی کا خیال ہےاسکولوں میں کورونا کا بہت خطرہ ہے، 5 کروڑ بچے تعلیم سے جڑے ہیں، پھر کوئی انفکیشن ہوگا تو پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی جہاں مسئلہ نہیں وہاں اسکول کھلےرکھیں، وزراء تعلیم اور وزراء صحت تعلیمی اداروں سے متعلق سفارشات دینگے تو اس پر عمل کرینگے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اسکولوں کی بندش کے اعلان کے بعد سے مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اسی صمن میں صدر مملکت نے بھی انہیں داد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر تشویشناک ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس 24 مارچ کو این سی او سی میں ہوگا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ طلبا، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.