بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسکولوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ، پارلیمنٹ جانے والی سڑک بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کےخلاف آل پاکستان پرائیویٹ اسکول وکالج ایسوسی ایشن  کے احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ جانے والی سڑک کو بیریئر لگا کربند کردیا گیا ہے۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈی چوک کی طرف مارچ کر رہے ہیں، مظاہرین نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ واٹر کینن بھی پہنچ گئی، ڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والی سڑک کو بیریئر لگا کربند کردیا گیا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.