پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کروں گا، اکبر ایس بابر

تحریک انصاف کے بانی رہنما اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کروں گا، میں انصاف کیلئے انہی اداروں کے پاس جاسکتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ جب میں نے کیس کیا تو عمران خان اسٹے آرڈر کے پیچھے بھاگے، عمران خان 6 سال سے مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔

اکبر ایس بابر کاکہنا تھا کہ ابھی تک کسی پی ٹی آئی کے بیرون ملک اکاؤنٹ کی تفصیل نہیں آئی، ہم نے6 کی نشاندہی کی ہے، تین سال سے اسکروٹنی کمیٹی آڈٹ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

صوابی،اسلام آباد (نمائندہ جنگ،خبر نگار ) تحریک…

انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں، میرے خلاف کیسز کئے گئے، جبکہ عمران خان کے ایک عزیز کی طرف سےپی ٹی آئی کے عہدے کیلئے پیش کش کی گئی۔

اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ کیلئے بھی پیش کش کی گئی، میں نے ساری پیش کشیں مسترد کر دیں، میں ایک بڑے مقصد کیلئے نکلا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اکبر ایس بابر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکبر ایس بابر سے کوئی رابطہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں کسی عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے بتایا کہ اکبر ایس بابر گزشتہ 8 سال سے پارٹی کو بلیک میل کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں واپسی کا کوئی دروازہ کھلے مگر ایسا ہر گز ممکن نہیں،اکبر ایس بابر کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،وہ مسترد شدہ ٹولے کے ایماء پر تحریک انصاف کے خلاف سرگرم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.