بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپتالوں میں آکسیجن پہنچا دی: محکمہ صحت پنجاب

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور اور دیگر اضلاع کے اسپتالوں میں آج کے لیے آکسیجن پہنچا دی گئی ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے لاہورکی مختلف سڑکیں اور راستے بند ہیں،ٹریفک بلاک ہونےسےاسپتالوں کوآکسیجن سلنڈروں کی سپلائی میں دشواری ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رات کو پولیس کی نگرانی میں میؤ، سروسز، جناح اور دیگر اسپتالوں میں آکسیجن پہنچائی گئی۔

عزیز بھٹی اسپتال گجرات کی آکسیجن سپلائی کالا شاہ کاکو کے پاس ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی متاثر ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.