بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک نے رمضان کیلئے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے  رمضان المبارک کے مہینے کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ماہ رمضان المبارک 1442ہجری کے دوران بینک دولت پاکستان میں درج ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جس کی پابندی تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی کریں گے۔

پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک، جس میں 2 بجے سے سوا 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی  مزید ہدایات کے مطابق  عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کاروباری (بینکنگ) اوقات پر عمل کیا جائے گا۔

پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے دو پہر ڈیڑھ بجے تک، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا جبکہ جمعے کو عوام سے لین دین (بینکنگ) کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رمضان المبارک کے بعد مذکورہ اوقاتِ کار قبل از رمضان کے اوقات پر خود بخود واپس چلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.