جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں تمام ملزمان باعزت بری

کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹیل ملز کے کرپشن ریفرنس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔

اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا گیا، ریفرنس میں نامزد ملزمان ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا گیا۔

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) نیب ایگزیکٹو بورڈ نےنئے…

کیس میں نیب کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کی جس سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس 2012 ء میں بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.