ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

اسٹریٹ چلڈرن سے متعلق ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں، سارہ احمد

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا انٹرنیشنل اسٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر کہنا ہے کہ لاوارث اور بے سہارا اسٹریٹ چلڈرن کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

سارہ احمد نے انٹرنیشنل اسٹریٹ چلڈرن ڈے پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سڑکوں پر نظر آنے والے اسٹریٹ چلڈرن ہماری ذمہ داری ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ اب تک پچاس ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن کے بارے میں ہمیں ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اسٹریٹ چلڈرن کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.