ملک بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ گئے۔
کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، اسلام آباد شہر کی سب ہی شاہراہوں کو سجادیا گیا۔ سڑک کے بیچو بیچ کرسمس ٹری لگا کر اسے مختلف تحائف سے سجادیا گیا ہے۔
بچے بھی کرسمس کی تیاریوں اور سجاوٹ میں پیش پیش ہیں، کوئی صفائی کر رہا ہے، تو کوئی لکڑی اور بانس کی مدد سے پل کی تیاری میں لگا ہے۔
دن بھر بچے اور بڑے مل کر کرسمس کی تیاریوں میں مگن رہتے ہیں اور سرشام جگ مگ کرتی روشنیوں میں ڈوبے اسلام آباد کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔
Comments are closed.